مالکن کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ملازم نے مالکن اور بیٹا قتل کردیا

مالکن کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ملازم نے مالکن اور بیٹا قتل کر دیا
بھارت کے شہر نئی دہلی میں 24 سالہ ملازم مکیش مالکن کی ڈانٹ سن کر آگ بگولا ہو گیا ہے اور طیش میں آ کر ماں بیٹے کے گلے کاٹ کر انہیں قتل کر دیا، پولیس کے مطابق مقتولہ رچیکا سیوانی اور بیٹا کرش جو 10ویں جماعت کا طالب علم تھا اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، ملزم مکیش کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دنوں سے بیمار تھا اور کام پر نہ آ سکا، جب واپس آیا تو مالکن نے نہ صرف ڈانٹا بلکہ 40 ہزار روپے بھی واپس مانگے جو اس نے مالکن کے شوہر سے لیے تھے، مالکن کی بات سن کر مکیش غصے میں آ گیا اور چاقو سے مالکن کا گلا کاٹ دیا، ان کا بیٹا کرش جو واش روم میں تھا جب باہر آیا تو ملزم نے ثبوت مٹانے کے لیے بیٹے کو بھی موت کی نیند سلا دیا۔








