ماسکو ، اسلحہ گودام میں آگ لگ گئی

ماسکو، اسلحہ گودام میں آگ لگ گئی
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں اسلحہ گودام میں آگ لگنے کے بعد دھماکہ ہوا، اسلحہ گودام میں آگ لگنے کے بعد اطراف کے کئی دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں، ماسکو کے ولادی میر ریجن میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے، سائٹ روسی فوج کے لیے گولہ بارود کی 1 اہم جگہ ہے۔
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اسلحہ گودام میں احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کے باعث آگ لگی ہے، اسلحہ گودام میں آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دوسری طرف روسی میڈیا کے مطابق اسلحہ گودام میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔









