مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی

ہاٹ لائن نیوز : مارگلہ کی پہاڑیوں پر چار گھنٹے سے لگی آگ نے شدت اختیار کرلی اور تیز ہوا کے باعث اس پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ کرکے آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی ہے۔
رومینہ خورشید عالم نے امید ظاہر کی کہ ہیلی کاپٹر اگلے دس منٹ میں متاثرہ علاقے میں پہنچ جائے گا جب کہ امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مارگلہ کے گاؤں سید پور میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے جبکہ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانےمیں مشکلات کاسامناہے۔









