
ہاٹ لائن نیوز : دنیا بھر میں مائیکروسافٹ کے سسٹمز کو بڑے پیمانے پر خطرات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بڑے بینکوں، میڈیا آؤٹ لیٹس اور ایئر لائنز میں آئی ٹی کے محکموں کو شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے۔
آئی ٹی کے محکموں کی بندش سے بہت کچھ رک گیا ہے۔ آن لائن خدمات میں غیر معمولی رکاوٹ ہے۔
لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ پلیٹ فارم کو بھی بندش کا سامنا ہے۔ آئی ٹی سیکٹر کے بند ہونے سے برطانیہ میں ٹرین سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ٹرین کمپنیوں نے مسافروں کو خبردار کردیا ہے۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی ، جرمنی کے برلن ایئرپورٹ ، ہسپانوی ہوائی اڈوں اور امریکی ایئر لائنز نے بھی تمام پروازیں روک دی ہیں۔