مائیکروسافٹ نے اسرائیلی انٹیلی جنس یونٹ کی کلاؤڈ سروسز تک رسائی بند کر دی

0
88
مائیکروسافٹ نے اسرائیلی انٹیلی جنس یونٹ کی کلاؤڈ سروسز تک رسائی بند کر دی

امریکی ٹیک کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنی کلاؤڈ سروسز کا استعمال نگرانی کے مقاصد کے لیے کیے جانے پر اسرائیل کی ایک انٹیلی جنس یونٹ کی رسائی منقطع کر دی ہے۔ کمپنی کے مطابق متعلقہ یونٹ نے اس کی خدمات کا استعمال کرتے ہوئے ایسے اقدامات کیے جو اس کے ضابطوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ایک بین الاقوامی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی فوج کی ایک خفیہ یونٹ مائیکروسافٹ کی Azure کلاؤڈ سروس کے ذریعے فلسطینی افراد سے متعلق ڈیٹا تک رسائی حاصل کر رہی تھی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس ڈیٹا میں موبائل فون کال ریکارڈز، لوکیشن اور ذاتی معلومات شامل تھیں۔

مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ کمپنی کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال ناقابل قبول ہے، اور اس حوالے سے کارروائی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ پہلی بار ہے کہ کسی بڑی امریکی ٹیک کمپنی نے فلسطینیوں کی نگرانی سے متعلق سرگرمیوں پر اسرائیلی فوجی یونٹ کے خلاف براہ راست قدم اٹھایا ہے۔ کمپنی کو یہ اقدام اپنے بعض ملازمین اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد کرنا پڑا، جو اسرائیل کے ساتھ کمپنی کے تعلقات پر تحفظات کا اظہار کر رہے تھے۔

Leave a reply