
ہاٹ لائن نیوز : لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے نواز شریف کے حق میں ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاو گھیراو کے مقدمے میں لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کے خلاف بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 21دسمبر تک ملتوی کردی ۔
سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا ۔
تاہم عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 21دسمبر تک ملتوی کردی ، ملک افضل کھوکھر،عرفان شفیع کھوکھر،،ملک شفیع کھوکھر سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے 2018میں مقدمہ درج کررکھا ہے ۔









