
ہاٹ لائن نیوز : ن لیگی رہنما احسن اقبال کے سابق ناظمین، ممبر یو سیز کو ہراساں کرنے کے معاملہ پر 45 سابق ناظم، چیئرمین یو سی اور ممبرز نے ہراساں کرنے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔
وقاص قاسم، ذوالفقار علی سمیت 45 سابق عہدیداروں نے درخواست دائر کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار این اے 75 اور پی پی 54 ناروال کے رہائشی ہیں ، درخواست گزاروں کا کسی سیاسی جماعت کوئی تعلق نہیں ، ن لیگی رہنما احسن اقبال ان حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں ، احسن اقبال کے مدمقابل امیدوار اویس قاسم اپنے حق میں دستبردار ہونے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں ، چوہدری وقاص قاسم اپنے حلقہ میں بھاری اکثریت رکھتے ہیں ، درخواست گزاروں کو امیدوار چوہدری وقاص قاسم کے حق میں جلسہ یا ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جارہی ، اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دینا اور حمایت میں ریلی نکالنا ان کا بنیادی حق ہے ، احسن اقبال مقامی انتظامیہ کے ذریعے درخواست گزاروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزاروں کو اور فیملیز کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے اور درخواست گزاروں کو اپنے امیدوار کے حق میں ریلی نکالنے کی اجازت دے ، عدالت پولیس کو بھی درخواست گزاروں کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔









