لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زندہ دبنے والوں کی تعداد 2 ہزار تک جا پہنچی

0
204
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زندہ دبنے والوں کی تعداد 2 ہزار تک جا پہنچی

ہاٹ لائن نیوز : پاپوا نیو گنی میں جمعہ کو شدید لینڈ سلائیڈنگ سے کئی سو مکانات تباہ ہو گئے۔ دور دراز علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حکومت نے مرنے والوں کی تعداد میں ترمیم کی ہے۔ ابتدائی طور پر حکومت نے ہلاکتوں کی تعداد 100 بتائی تھی۔ پھر یہ تعداد 300 اور 670 ہوگئی۔ امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید لاشیں ملنے کے بعد اب کہا جارہا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے کم و بیش 2 ہزار افراد زندہ دب گئےہیں۔

Leave a reply