لینڈ سلائیڈنگ سے 41 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ

0
201
لینڈ سلائیڈنگ سے 41 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ حکام کے مطابق مختلف حادثات میں 41 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، نیلمبور میں دریائے چالیار میں کئی افراد کے بہہ جانے کا بھی خدشہ ہے، منڈکئی میں کئی مکانات، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منڈکئی میں بہہ جانے والے پل کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے عارضی پل بناکرلوگوں کی مددکرنیکی ہدایت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اب تک 41 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Leave a reply