لینڈ سلائیڈنگ سے ملبے تلے دب کر 8 مزدور جاں بحق

لینڈ سلائیڈنگ سے ملبے تلے دب کر 8 مزدور جاں بحق
گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ملبے تلے دب کر آٹھ رضاکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں، یہ رضا کار دنیور نالے میں واٹر چینل ٹھیک کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آ گرا جس کے باعث 11 رضاکار ملبے تلے دب گئے۔
زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سیلاب سے واٹر چینل تباہ ہوا تھا اور رضاکار اپنی مدد آپ کے تحت 2 ہفتوں سے اس پر کام کر رہے تھے۔









