لیسکو دفتر آئی بزرگ خاتون پر سیکیورٹی گارڈ کا تشدد

0
121
لیسکو دفتر آئی بزرگ خاتون پر سیکیورٹی گارڈ کا تشدد

لیسکو دفتر آئی بزرگ خاتون پر سیکیورٹی گارڈ کا تشدد

شیخوپورہ میں لیسکو آفس میں سکیورٹی گارڈ نے بزرگ خاتون پر تشدد کیا، بل درست کرانے کے لیے آئی خاتون کو گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکالا، شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر مین لیسکو دفتر آئی بزرگ عورت سے سیکیورٹی گارڈز نے ناروا سلوک روا رکھا اور گھسیٹ کر اس خاتون کو گیٹ سے باہر پھینک دیا، خاتون اپنا بجلی کا بل درست کروانے دفتر آئی تھی، خاتون نے سیکیورٹی گارڈ کی منت سماجت بھی کی لیکن سیکیورٹی گارڈ نے ایک بھی نہ سنی اور پہلے بزرگ خاتون سے اس کی چھڑی چھینی اور باہر پھینک دی اور پھر زمین پر گرنے کے بعد خاتون کو گھسیٹ کر گیٹ سے باہر پھینک دیا، جس سے وہ زخمی بھی ہو گئی، یہ واقعہ سامنے آنے پر ایس۔ ای لیسکو نے نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دیا اور کہا کہ لیسکو آفس آنے والے سائلین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Leave a reply