لیبیا کشتی حادثہ : ملزمان کی گرفتاری کیلیے کارروائیاں جاری

ہاٹ لائن نیوز : سال 2023 میں لیبیا کی کشتی حادثے میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے اب تک 144 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں 16 اشتہاری اور ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز بھی شامل ہیں۔
حادثے کے حوالے سے مجموعی طور پر 197 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ 55 ملزمان کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔ ملوث 20 ایجنٹوں کی گرفتاری کیلیے ریڈنوٹس جاری کردیےگئےہیں۔









