لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق

0
160
لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق

لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق

مشرقی لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، جس میں پاکستانی بھی سوار تھے، یہ حادثہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 4 پاکستانیوں سمیت گیارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، کشتی لیبیا سے تارکین وطن کو لے کر یونان جا رہی تھی۔

ایف۔ آئی۔ اے ذرائع نے کہا کہ جاں بحق پاکستانیوں میں سے تین کا تعلق منڈی بہاؤالدین جبکہ 1 گوجرانوالہ کا رہائشی ہے، گوجرانوالہ سےتعلق رکھنے والا زاہد محمود حادثے میں جان کی بازی ہار گیا جبکہ منڈی بہاؤالدین کا سمیر علی، آصف علی اور سید علی بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں، پاکستانی سفارتخانہ اس بارے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

Leave a reply