لیبیاکشتی حادثہ: 7 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی

0
132
لیبیاکشتی حادثہ: 7 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی

ہاٹ لائن نیوز : لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی کے حادثے میں سات پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ، ہلاک ہونیوالوں میں سے چھ کا تعلق کرم اور باجور ضلع سے ہے۔

ذرائع کیمطابق ، کشتی پر سوار تقریبا 60تارکین وطن تھے ، جن میں سے 35 کے زندہ رہنےکی تصدیق ہوگئی ہے ، جبکہ 30 کے قریب افراد لیبیا پولیس کی تحویل میں ہیں۔

یہ حادثہ مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا ، جہاں 65 مسافر لیجانے والی کشتی الٹ گئی۔ لیبیا کے ریڈ کریسنٹ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اسوقت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

Leave a reply