
ہاٹ لائن نیوز : لیاقت پور میں صرف پانچ سو روپے کے تنازع پر نوجوان قتل ہوگیا۔ قرض مانگنے پر دو دوستوں میں جھگڑا ہوگیا۔ تکرار بڑھ گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو برا بھلا کہا اور لڑائی شروع کر دی۔
لڑائی کے دوران 17 سالہ مختار سر پر لوہے کاسریا لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ یہ سنگین واقعہ لیاقت پور کے علاقے بیت ظاہر پیر کا ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔









