لکی مروت : پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جسکے نتیجے میں 2 پولیس اہلکارشہیدجب کہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کیمطابق شہید پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔ دونوں اہلکار پوسٹل ڈیوٹی پر تعینات تھے اور موٹر سائیکل پر ڈاک لینے کیلیے تھانےجا رہے تھے۔
ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے کہ جانبحق پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔









