
لکی مروت میں 3 افراد کو قتل کر دیا گیا
لکی مروت میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرید خیل میں دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کر دیا، لکی مروت کے گاؤں مغل منجی والا کے نزدیک کھیتوں سے نوجوان کی گولیاں لگی لاش ملی، لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے ایک شخص کا قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔









