لکی مروت میں جاری آپریشن چھتیس گھنٹوں بعد مکمل

0
196
لکی مروت میں جاری آپریشن چھتیس گھنٹوں بعد مکمل

ہاٹ لائن نیوز : لکی مروت میں سیکورٹی فورسیز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن چھتیس گھنٹوں بعد مکمل ہو گیا ہے، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں، لکی مروت پولیس اور سیکورٹی فورسیز کا دس مئی کی شب 8 بجے شروع ہونے والا آپریشن 36 گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد مکمل ہوگیا ہے۔

اس مشترکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جوکہ 2 دن تک جاری رہا، آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

Leave a reply