لڑکی پرآسمانی بجلی گرنےکی ویڈیو ریکارڈ

ہاٹ لائن نیوز : حال ہی میں بھارتی ریاست میں آسمانی بجلی گرنے کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون آسمانی بجلی گرنے سے بال بال بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہر سیتامڑھی میں لڑکی گھر کی چھت پر انسٹاگرام پر ریل بنا رہی تھی کہ بارش کے دوران کچھ ایسا ہوا جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
لڑکی اپنے گھر کی چھت پر ویڈیو بنا رہی تھی کہ بجلی گرنے سے وہ خوفزدہ ہوگئیں، سوشل میڈیا صارفین بھی متوجہ ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی کے محلے میں گھر کی چھت پر آسمانی بجلی گری جسے دیکھ کر ثانیہ خود بھی فوراً گھر کے اندر چلی گئیں۔









