لوئر کوہستان میں احتجاج، شاہراہ قراقرم بلاک

0
241
لوئر کوہستان میں احتجاج، شاہراہ قراقرم بلاک

ہاٹ لائن نیوز : تھری ایم پی او کے تحت گرفتار مولانا کریم داد کی رہائی کیلیے پٹن میں مظاہرین نے شاہراہ قراقرم بلاک کر دی۔

مولانا کریم داد کو 3 دسمبر کی رات گرفتار کیا گیا۔ مولانا کریم داد پر داسو ڈیم کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام تھا۔

متحدہ کوہستان جرگہ نے مولانا کریم داد کی رہائی کے لیے کل صبح سے احتجاج شروع کردیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا نے عوام کیساتھ تحریری معاہدے پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا۔

Leave a reply