لندن میں پی آئی اے کو بڑا دھچکا لگ گیا

0
179
لندن میں پی آئی اے کو بڑا دھچکا لگ گیا

ہاٹ لائن نیوز : پی آئی اے کے 8 سابق ملازمین نے لندن کی عدالت میں غیر منصفانہ برطرفی کا مقدمہ جیت لیا۔

عدالت نے ان ملازمین کو 500,000 پاؤنڈ یعنی 20 کروڑروپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ پی آئی اے نے ان 8 ملازمین کو دو سال قبل برطرف کیا تھا جس کے بعد ملازمین نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انہیں غیر منصفانہ طور پر فارغ کیا گیا۔

برطرف ملازمین 5 سے 15 سال سے قومی ایئر لائن سے وابستہ تھے۔ عدالت نے ملازمین کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے پی آئی اے کو 5 لاکھ پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیاہے۔

Leave a reply