لبنان میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملہ ؛ 6 افراد شہید

ہاٹ لائن نیوز: لبنان کے شہر نباتیہ میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
لبنان کی وزارت صحت نے صبح سویرے تصدیق کی کہ اسرائیلی حملہ جنوبی لبنان کے شہر نباتیہ میں ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا۔
اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں راکٹ حملے کے بعد حالیہ ہفتوں میں خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کا الزام اسرائیل نے حزب اللہ پر عائد کیا تھا۔









