لاہور: 2 بھائیوں کے درمیان گولیاں چل گئیں

0
158
لاہور: 2 بھائیوں کے درمیان گولیاں چل گئیں

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے مصری شاہ میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مصری شاہ میں میر حسین سجنی دربار کے قریب پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازع پر فدا نامی شخص نے اپنے چچا عرفان پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی بھاری نفری واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کی فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے عینی شاہدین کو اکٹھا کر لیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Leave a reply