لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو الیکشن ٹریبونلز کے جج دینے سے انکار

0
288
لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو الیکشن ٹریبونلز کے جج دینے سے انکار

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ٹربیونلز کی تشکیل کے لیے نو ججز کی خدمات دینے سے انکارکردیا ، دو ججز بطور ٹربیونلز خدمات سرانجام دے سکیں گئے_

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ سے مراسلے کے ذریعے 9 ججز کو بطور ٹربیونل تعینات کرنے کے لیے نام مانگے تھے،لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی کمی اور زیر التواء کیسز میں اضافہ کے باعث الیکشن کمیشن کو 9 ججز کی خدمات دینے سے انکار کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی کمی اور زیر التواء کیسز میں اضافہ کے باعث صرف 2 ججز کو ٹربیونل تعینات کرنے کے لیے نام الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے،جسٹس سرفرازڈوگراورجسٹس سلطان تنویربطورٹربیونل جج فرائض سرانجام دیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں 2 ججز کو ٹربیونل تعینات کرنے کے بعد ججز کی تعداد 37 رہ جائیگی،لاہور ہائیکورٹ میں اڑھائی سال سے ججز کی تقرری نہیں ہو سکی،ججز کی تقرری نہ ہونے سے لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوا،لاہور ہائیکورٹ میں اس قت دو لاکھ سے زائد کیسز زیر التوا ہیں_

Leave a reply