
قائم مقام چیف جسٹس
لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد موسم گرما کی تعطیلات کے 8 ویں ہفتے کا ترمیم شدہ ججز روسٹر جاری کردیا گیا،سول فوجداری اپیلوں کی سماعت کیلئے دو ڈویژن بنچ تشکیل،
سول اور فوجداری کیسز کی سماعت کیلئے 5 سنگل بنچ تشکیل،قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ بطور سنگل بنچ کیسز کی سماعت کرینگے، جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس چوہدری محمد اقبال، جسٹس ساجد محمود سیٹھی بطور سنگل بنچ کیسز کی سماعت کرینگے،
جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس شکیل احمد بطور سنگل بنچ کیسز کی سماعت کرینگے۔