لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز شریف کو 24 مئی کو ذاتی حیثیت پر طلب کر لیا

0
197
لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز شریف کو 24 مئی کو ذاتی حیثیت پر طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو انسداد دہشتگری سمیت دیگر سپشل عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کے لے 24مئی تک آخری مہلت دیدی ،، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ اگر آئندہ سماعت پر ججز تعینات نہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ پنجاب خود عدالت میں پیش ہوں ،،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے اے ٹی سی عدالت روالپنڈی سے کیس منتقلی کی درخواست پر سماعت کی دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے بتایا کہ وزیرا علی نے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں ججز تعیناتی کے معاملے کو ایجنڈا نمبر ون میں رکھنے کا کہا ہے ،،،جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کابینہ کا آئندہ اجلاس کب ہے؟ آپ کو کابینہ کی اسپیشل میٹنگ بلا لینی چاہیے تھی اور آپ کو یہ کام کرکے آنا چاہیے تھا ،،جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ جمعے کے روز ہم کابینہ کا اجلاس بلا کر اس معاملے کو حل کرلیتے ہیں

،،ایڈووکیٹ جزل نے کہا کہ ججز کی تعیناتی کے لئے ہائیکورٹ کی طرف سے دئیے گئے ناموں پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے ،،،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ججز کی تعیناتی بارے کوئی نوٹیفیکیشن آج عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ،،،تاہم عدالت نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لئے آخری موقع دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ کو آیندہ سماعت تک ججز کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا ،،،
عدالت نے کاروائی 24جون تک ملتوی کردی

Leave a reply