لاہور :گھریلو تشدد کا شکار لڑکا دم توڑ گیا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں گھر میں کام کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والا لڑکا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کیمطابق 14 سالہ لڑکے پر تشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا۔ سنی نامی لڑکا ساجد نامی شہری کے گھر ملازم تھا۔ پولیس نے تشدد کے واقعے میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام کیجانب سے بتایا گیا ہے کہ 14 سالہ لڑکے کے نازک اعضاء پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔ سنی صرف 6000 روپے ماہانہ تنخواہ پر گھر پر کام کرتا تھا۔









