لاہور کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
لاہور کے کئی علاقوں میں بارش سے جل تھل ہو گیا، سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ پر اکتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، بارش کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو چکا ہے، بارش کے سبب بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے اور کئی علاقوں میں فیڈرز ٹریپ کر گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہے، مال روڈ، گڑھی شاہو، گوالمنڈی، جیل روڈ اور نسبت روڈ پر بھی بارش ہوئی، اس کے علاوہ فیروز پور، گلشن اقبال اور شاہدرہ میں بھی موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔









