لاہور کو مخفوظ بنانے کے لیے فصیل بنائی جائے گی

0
231
لاہور کو مخفوظ بنانے کے لیے فصیل بنائی جائے گی

لاہور کو مخفوظ بنانے کے لیے فصیل بنائی جائے گی

قدیمی لاہور کو محفوظ بنانے کے لیے پانچ کلو میٹر لمبی فصیل اور مغلیہ طرز پر باغ بنانے کا فیصلہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق قدیمی لاہور کے گرد بیس فٹ اونچی اور ساڑھے پانچ کلو میٹر طویل مضبوط فصیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ پیٹرن انچیف لاہور اتھارٹی نواز شریف کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت قدیمی شہر لاہور کے گرد مغلیہ دور کے طرز کا باغ بھی بنائے گی، یہ فصیل چار ارب اسی کروڑ 29 لاکھ کی لاگت سے سرکلر روڈ کے ساتھ تعمیر ہو گی، شہر کے بارہ دروازوں کے حسن کی بحالی کے لیے بھی پی۔سی۔ون تیار کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق تجاوزات کو مستقل طور پر ختم کر کے فصیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت پنجاب نے لاہور میں سیاحت کے فروغ اور ورثے کے تحفظ کے لیے میگا پلان تشکیل دیا ہے۔

Leave a reply