
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیر نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مطابق کرایوں کی نئی فہرست مرتب کی جائے اور تمام اضلاع میں کرایوں کی نگرانی کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔
انہوں نے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور مسافروں کو اضافی رقم واپس کروانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیر کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جائے گا اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔









