لاہور: چکن کی قیمت میں کمی، مٹن اور بیف اب بھی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں

0
89
لاہور: چکن کی قیمت میں کمی، مٹن اور بیف اب بھی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں

لاہور میں چکن کی قیمت میں حالیہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم مٹن اور بیف اب بھی سرکاری نرخوں پر مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

چکن کی قیمت میں 8 روپے کمی کے بعد نیا ریٹ 453 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلو ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 2600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح بیف بھی سرکاری نرخوں کے مطابق دستیاب نہیں، اور یہ 1200 سے 1400 روپے فی کلو میں مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں نے مٹن اور بیف کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔

Leave a reply