لاہور پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

0
146
لاہور پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

لاہور پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

لاہور کے علاقوں شادباغ اور کاہنہ میں 2 الگ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئ، دونوں ملزمان چوری، ڈکیتی، چوری اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہے، شاد باغ کے علاقے میں ملزم دلشاد کو واردات کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا، اس دوران ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ سے ملزم دلشاد ہلاک۔

دوسرا پولیس مقابلہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں ہوا، جہاں ملزم روحیل مسیح کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی، فائرنگ میں ملزم روحیل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، دونوں ملزمان کی لاشوں کو کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply