لاہور میں نو مئی کے 14 مقدمات میں سے کتنے کے فیصلے ہو چکے ہیں؟

0
119
لاہور میں نو مئی کے 14 مقدمات میں سے کتنے کے فیصلے ہو چکے ہیں؟

لاہور میں 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 14 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان مقدمات میں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات شامل تھے۔ سماعت کے لیے کوٹ لکھپت جیل میں خصوصی عدالت قائم کی گئی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے اب تک ان 14 مقدمات میں سے پانچ کے فیصلے سنا دیے ہیں۔ جولائی 2025 کے دوران چار مقدمات کے فیصلے بھی جاری کیے گئے، جن میں متعدد ملزمان کو 10، 10 سال کی قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

ان واقعات میں جناح ہاؤس اور مسلم لیگ ن کے دفاتر کو نذرِ آتش کرنا، عسکری ٹاور پر حملہ، جناح ہاؤس کے باہر سرکاری گاڑی جلانا، شیر پاؤ پل پر مظاہرے، گلبرگ میں کنٹینرز جلانا اور کلمہ چوک پر کنٹینرز اور پولیس وین کو آگ لگانا شامل تھے۔

تمام مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کو نامزد کیا گیا تھا، جن میں ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔ عدالت نے پانچ مقدمات میں ان پر 10، 10 سال کی قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

جولائی میں سنائے گئے فیصلوں میں بعض مقامی رہنماؤں جیسے خالد قیوم، ریاض حسین، علی حسن اور افضال عظیم پاہٹ کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں باقی مقدمات کی سماعت جاری ہے اور فیصلوں کے بعد قانونی اپیل کے مراحل بھی متوقع ہیں۔

Leave a reply