
لاہور میں شیر کا شہریوں پر حملہ
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں شیر نے ایک فیملی پر حملہ کر دیا، حملے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، 2 کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس میں رکھے ہوئے شیر کا جنگلا کھلا رہ گیا جس وجہ سے شیر نے فیملی پر حملہ کر دیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ شیر کے مالک اور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں ملک اعظم، بہرام اور ملک ناظم شامل ہیں، شیر کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، وائلڈ لائف کے مطابق لائسنس کے بغیر شیر رکھنا ناقابل ضمانت جرم ہے، اور اس کی خلاف ورزی پر سات سال قید اور پچاس لاکھ جرمانے کی سزا ہے۔









