لاہور میں بسنت کی تیاریوں میں اہم پیشرفت، پتنگوں کے سائز اور قوانین کا اعلان

0
118
لاہور میں بسنت کی تیاریوں میں اہم پیشرفت، پتنگوں کے سائز اور قوانین کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تقریبات کی تیاریوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں ضلعی انتظامیہ نے اس سال بسنت کے دوران اڑائی جانے والی پتنگوں کے سائز اور دیگر قواعد کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلان کے مطابق، بسنت میں اڑائی جانے والی پتنگوں کا سائز 37 سے 43 انچ تک محدود ہوگا۔ اس کے علاوہ، ڈیڈھ تاوا گڈا اور چھوٹے سائز کی پتنگیں بھی اڑائی جائیں گی، لیکن انہیں مخصوص اجازت ناموں کے تحت استعمال کیا جا سکے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور بنانے والے افراد کو رجسٹر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ غیر قانونی پتنگ بازی اور اس سے ممکنہ حادثات کو روکا جا سکے۔ ان قانونی پتنگوں پر مخصوص بار کوڈ چسپاں کیا جائے گا، جس سے پتنگوں کی قانونی حیثیت کی تصدیق ممکن ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق، ڈیڈھ تاوا گڈا اور چھوٹے سائز کی پتنگیں بسنت کے دوران اڑانے کی اجازت ہوگی، اور شہری اس سال کی بسنت کی تیاریاں دیکھ سکتے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بسنت کے دوران حادثات میں کمی لانے اور شہریوں کو محفوظ ماحول میں پتنگ بازی کا لطف اٹھانے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Leave a reply