لاہور سیشن کورٹ نے 3 بچوں کو والدہ سے لیکر والد کے حوالے کر دیا

0
188
لاہور سیشن کورٹ نے 3 بچوں کو والدہ سے لیکر والد کے حوالے کر دیا

لاہور(
سیشن عدالت ، تین بچوں کی حوالگی کے کیس پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے تین بچے والدہ سے لے کر والد کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔
ایڈیشنل سیشن جج قاسم علی بھٹی نے کیس پر سماعت کی ۔
عدالت نے سولہ سالہ فروا ، چودہ سالہ مومنہ اور آٹھ سالہ عبداللہ والد کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔
بچوں کی والدہ فرزانہ بی بی نے بچوں کی حوالگی کی درخواست دائر کی کہ شوہر نے تشدد کیا اور مجھے گھر سے نکال دیا ۔افتخار نے بچوں کو اغوا کر لیا اور مجھ سے ملنے نہیں دے رہا ہے ۔عدالت میرے بچے میرے حوالے کرنے کا حکم دے ۔
بچوں کے والد کے وکیل میاں عدیل نے موقف اپنایا کہ والدہ نے بچوں کو سکول سے چھڑوا کر فیکٹری بھیج دیا ۔والدہ بچوں کی کمائی کھا رہی ہے بچے والد کے حوالے کیے جائیں ۔

Leave a reply