لاہور : جوہر ٹاؤن میں تین کروڑ سے زائد کی چوری

0
260
لاہور : جوہر ٹاؤن میں تین کروڑ سے زائد کی چوری

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 3 کروڑ روپے سے زائد کی چوری ہو گئی۔ چور گھر سے 57 تولے سونا اور ڈیڑھ کروڑ روپے لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے 3کروڑ سے زائد مالیت کی چوری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مدعی کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر والے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیےگئےہوئے تھے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شبہ ہے کہ گھریلو ملازمہ نے اپنے والد کی مدد سے یہ جرم کیا ہے۔

Leave a reply