لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

0
129
لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور، پشاور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے زلزلے کی گہرائی 1 سو چودہ کلو میٹر ہے، زلزلے کا مرکز افغانستان تھا، زلزلے کے جھٹکے شانگلہ، ہری پور، مردان، مالاکنڈ، ہنگو، میرپور اور ٹیکسلا میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے کے مطابق زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تمام اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے ہے، پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply