
لاہور ائیرپورٹ کے قریب دھماکوں کی آواز سے لوگ خوفزدہ
والٹن اولڈ ایئرپورٹ کے نزدیک آج کی صبح اچانک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا، والٹن کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں، اگرچہ فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت معلوم نہ ہو سکی، لیکن آوازیں اس قدر زور دار تھیں کہ لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
اس صورتحال کے پیش نظر اسکولوں کو فوری طور پر بند کر کے آنے والے تمام طلبا کو واپس بھیج دیا گیا ہے، شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے جبکہ ریسکیو اور پولیس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔









