لاہورہائی کورٹ کےجج کے نائب قاصدنےخودکشی کرلی

0
165
لاہورہائی کورٹ کےجج کے نائب قاصدنےخودکشی کرلی

ہاٹ لائن نیوز: ہائی کورٹ کے جج کے نائب قاصدنے سرور روڈ کینٹ کے علاقے میں گولی مار کر خودکشی کی۔

پولیس کیمطابق ، جسٹس جواد حسن کے نائب قاصدحسنین نےسحری کےبعد پولیس اہلکارسے رائفل لیا اور کمرے میں خودکو گولی ماردی۔

پولیس کیمطابق ، حسنین 12 سال سےجسٹس جوادحسن کیساتھ کام کر رہے تھے ، حسنین کمالیہ کا رہائشی تھا اور اسکا بیٹا ڈیڑھ سال قبل انتقال کر گیا جبکہ دو بچے معذورہیں ، وہ ذہنی دباؤ میں تھا۔

جسٹس جواد حسن راولپنڈی بینچ میں تعینات ہیں ، وہ واقعےکےوقت گھرمیں موجود نہیں تھے اور معلومات ملنےکے بعد راولپنڈی سے لاہور پہنچے تھے۔

Leave a reply