لاہورمیں پراپرٹی ڈیلر کی خاتون سےزیادتی

0
228
لاہورمیں پراپرٹی ڈیلر کی خاتون سےزیادتی

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے مناواں میں پراپرٹی ڈیلر نے مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے میں پراپرٹی ڈیلر خاتون کو گھر دکھانے کے بہانے لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، عاصمہ سجاد کی شکایت پر نامزد ملزم نعیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

Leave a reply