لاہورمیں درندگی کی انتہاہوگئی ، واقعہ نےرونگٹےکھڑےکردئیے

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں ایک خاتون کو مارنے کے بعد ، لاش کو چار دن کیلئے گھر کے سامنے اگلے کوارٹر میں رکھا گیا ، پھر اسے بوری میں ڈال دیا اور پڑوسی کی چھت پر پھینکنے کی کوشش کی گئی۔
ملزمہ کےشوہر نے کچھ ماہ قبل طیبہ سے شادی کی تھی۔ پولیس نے ملزمہ اور اسکے شوہر کوگرفتارکرلیاہے۔
یہ المناک واقعہ محمد علی کالونی کے علاقے لیاقت آباد میں پیش آیا۔ کچھ دن پہلے ، پانچ بچوں کی والدہ ، سعدیہ نے ، رات کے وقت اپنی سوتن طیبہ کےسرپروار کرکےبیہوش کردیااور پھر دونوں ہاتھوں کی نبض کاٹ دی اوراسکوموت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزمہ کے شوہر ، عمران ماڈل ٹاؤن کے ایک مکان میں کام کرتے تھے ، جہاں متاثرہ بھی کام کرتی تھی۔
وہاں وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور سات ماہ قبل انکی شادی ہوئی تھی ، جسکاپہلی بیوی کوشدیددکھ تھا۔








