لاکھوں کی رقم غائب کرنے کے الزام میں ایس۔ایچ۔او معطل

0
133
لاکھوں کی رقم غائب کرنے کے الزام میں ایس۔ایچ۔او معطل

لاکھوں کی رقم غائب کرنے کے الزام میں ایس۔ایچ۔او معطل

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے ایس۔ ایچ۔ او کو ٹاسک فورس کی ایک کارروائی کے دوران برآمد کردہ چوبیس لاکھ سے زائد رقم مبینہ طور پر غائب کرنے کے باعث معطل کر دیا گیا ہے، ایس۔ ایچ۔ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود پر ٹاسک فورس کی کارروائی میں برآمد ہونے والی لاکھوں کی رقم کو غائب کرنے کا الزام تھا، جس پر آئی۔ جی سندھ نے رقم کم ظاہر کرنے پر ایس۔ ایچ۔ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، ڈی۔ آئی۔ جی ویسٹ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ایس۔ ایچ۔ او ناصر محمود کے خلاف انکوائری شروع ہو گئی ہے، انھیں معطل کر کے گارڈن ہیڈ کوارٹرز بھیج دیا گیا ہے، ان کے مطابق ٹاسک فورس کی تفصیلی رپورٹ بھی آئی۔جی سندھ غلام نبی کو بھیج دی گئی ہے۔

Leave a reply