
ہاٹ لائن نیوز : چند روز قبل لاپتہ ہونے والے مشہور یوٹیوبر عون علی کھوسہ اپنےگھر پہنچ گئے۔
عون علی کھوسہ کی وکیل خدیجہ صدیقی نے عون علی کھوسہ کی گھر واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خوش آمدید، خدا آپ کی حفاظت فرمائے۔
واضح رہے کہ 15 اگست کو بجلی کے زیادہ بلوں پر گانا ’بل بل پاکستان‘ بنانیوالے معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے حراست میں لے لیا تھا جب کہ مذکورہ گانا ان کے یوٹیوب چینل سے حذف کر دیا گیا تھا۔








