لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب

0
130
لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب

کراچی کے صنعتی علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم ایک گارمنٹس فیکٹری میں جمعرات کو لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی، جس کے بعد اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا گیا۔ بڑھتی ہوئی صورتحال کے باعث شہر کے مختلف علاقوں سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے گئے ہیں۔

فائر بریگیڈ کا عملہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک 10 فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، جبکہ مزید گاڑیاں بھی روانہ کی جارہی ہیں تاکہ آگ بجھانے کی رفتار تیز کی جاسکے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں موجود تمام ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فائر فائٹرز عمارت کے مختلف حصوں میں بھڑکتی آگ کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فائرحکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اور عمارت کے حجم کو مدِنظر رکھتے ہوئے کارروائیاں مزید وقت لے سکتی ہیں۔

Leave a reply