لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی 53ویں برسی

ہاٹ لائن نیوز : لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پوری ہندوستانی پلاٹون کو ایک ساتھ صفحہ ہستی سے مٹانے والے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا یوم شہادت آج پوری عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے، ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی اوردعاؤں کااہتمام کیاگیاہے۔
علمائے کرام نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہمارا ملک مستحکم ہے، شہداء ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، پاک فوج کے جوان عزت کی مستحق ہیں، زندہ قومیں اپنے محسن کے احسانات کو نہیں بھولتیں۔ محفوظ شہید دھرتی کے بہادر بیٹے تھے۔









