لاس اینجلس میں لگی آگ مزیدپھیلنےکاخدشہ

ہاٹ لائن نیوز : لاس اینجلس شہر میں منگل کے بعد سے لگنے والی بدترین آگ پر چھٹے روز بھی قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ خوفناک آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 16 افراد لاپتہ ہیں۔
لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے 12ہزارسےزائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ یو ایس نیشنل ویدرسروس نےبدھ کو آگ کی شدید صورتحال سےخبردارکیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑوں پر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں اور 113 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں آگ مزید پھیلاسکتی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق، سات امریکی ریاستوں کے فائر فائٹرز، کینیڈا اور میکسیکو کی ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں شامل ہو گئے ہیں۔









