لائٹر سے کھیلنے والی بچی جاں بحق، گھر جل گیا

0
203
لائٹر سے کھیلنے والی بچی جاں بحق، گھر جل گیا

ہاٹ لائن نیوز : تائیوان میں 2 سالہ بچی نے لائٹر سے گھر میں آگ لگا دی، بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ تائیوان میں ایک اپارٹمنٹ میں 2 سالہ بچی نے غلطی سے اپنے گھر کو آگ لگا دی۔

واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، صبح 9 بج کر 42 منٹ پر اپارٹمنٹ کی بالائی منزل پر آگ بھڑک اٹھی تاہم واقعے کے وقت گھر کے دیگر افراد بشمول بزرگ خاتون بھی گھر میں موجود تھے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں ایک معمر خاتون اور 5 سالہ بچی جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا تاہم 2 سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

واقعے کے وقت 2 سالہ بچی دوسرے کمرے میں جبکہ دادی اور 5 سالہ بچی دوسرے کمرے میں تھیں۔ حادثے کے روز والد گھر سے باہر تھے، بیٹیاں دادی کی نگرانی میں تھیں، جب کہ 2 سالہ بچی نے لائٹر ہاتھ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کی کل 21 گاڑیوں اور 51 ریسکیو اہلکاروں نےاس آگ کوبجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

Leave a reply