
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے مدینہ منورہ میں اپنے نکاح کی تقریب ادا کی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر نکاح اور دعائے خیر کی تصاویر شیئر کیں، جس پر مداحوں اور دیگر فنکاروں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
دعائے خیر کی تقریب کے لیے لائبہ خان نے ہلکے موو پنک رنگ کا نفیس فل لینتھ انارکلی پہنا، جس پر باریک سنہری اور تلہ کاری کی گئی تھی۔ اپنے دلہن کے روپ کو انہوں نے سنہری روایتی موتیوں کے لاکٹ، جھومر اور جھمکوں کے ساتھ مکمل کیا۔
اداکارہ نے پہلے بھی سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کا یہ خاص لمحہ روحانی شہر مدینہ منورہ میں ہوا۔









