قیدی نےمعمولی تلخ کلامی پرساتھی کوقتل کردیا

ہاٹ لائن نیوز : فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں قیدی نےمعمولی تکرار پرساتھی کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں قتل ودہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سنٹرل جیل فیصل آباد میں دو قیدیوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا جس میں زیادتی کے مقدمہ میں زیر حراست 18 سالہ ساغر امین کو مہد نے شدید زخمی کر دیا۔ اس کے سر پر اینٹیں ماری۔
مہد کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔









